"جب انسان مر جاتا ہے، تو اس کے عمل ختم ہو جاتے ہیں سوائے تین چیزوں کے: صدقہ جاریہ، ایسا علم جس سے لوگ فائدہ اٹھائیں، یا نیک اولاد جو اس کے لیے دعا کرے۔"
- صحیح مسلم
: تعلیم ایم اے (اردو) ، اوّل بدرجہ اوّل: اورینٹل کالج، پنجاب یونی ورسٹی،لاہور، 1966ء، پی ایچ ڈی: پنجاب یونی ورسٹی،لاہور، 1981ء(تصانیفِ اقبال کا تحقیقی و توضیحی مطالعہ)
: تدریس مختلف کالجوں اور یونی ورسٹی میں 35 برس تک اردو زبان و ادب کی تدریس کی ۔ پنجاب یونی ورسٹی اورینٹل کالج لاہور میں صدرِ شعبہ ٔ اُردوکے فرائض بھی انجام دیے۔
اعزازت
ایم اے اُردو میں اوّل آنے پر گولڈ میڈل(پنجاب یونی ورسٹی)1966ء اور تمغائے بابائے اُردو (انجمن ترقیِ اُردو،پاکستان)1966ء
’’ علاّمہ اقبال اوراحیائے اسلام‘‘ کے موضوع پر مقالہ نویسی کا اوـل انعام،زیر اہتمام : ثانوی تعلیمی بورڈ،سرگودھا
تصانیفِ اقبال کا تحقیقی و توضیحی مطالعہ پر، 1982ءکا داؤوادبی انعام برائے تحقیق و تنقید (پاکستان رائٹرز گلڈ)نقوش ایورڈ : سفرنامۂ اندلس(پوشیدہ تری خاک میں۔۔۔)، 1997ء